حکومت ہند (GOI) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے ملک کے 13 ریاستوں کے شہری علاقوں میں نظام صحت کو بہتر بنانے اور بہتر طبی سہولیات کے لیے 300 ملین امریکی ڈالر کے قرض پر دستخط کیے ہیں جس سے 51 ملین سلم آبادی سمیت 256 ملین سے زیادہ شہری آبادی مستفید ہونے کی امید کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے ایک سرکاری ریلیز کے مطابق وزارت خزانہ میں محکمہ اقتصادی امور کے ایڈیشنل سکریٹری رجت کمار مشرا نے حکومت ہند کے لیے شہری علاقوں کے پروگرام میں جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال اور وبائی امراض سے بچاو کی تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے مذکورہ معاہدے پر دستخط کیا۔ جب کہ اے ڈی بی کے انڈیا ریذیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر ٹیکیو کونیشی نے اس معاہدہ پر دستخط کیا ہے۔
🔲 Govt of India and #AsianDevelopmentBank has signed a $300 million loan to improve primary #Healthcare in urban areas of 13 states that will benefit over 256 million urban dwellers including 51 million from slum areas: @FinMinIndia pic.twitter.com/CZP7BtefTr
— NewsMobile (@NewsMobileIndia) November 24, 2021
ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق مشرا نے کہا کہ ’’یہ پروگرام حکومت ہند کے اہم صحت کے اقدامات جیسے آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز (AB-HWC) اور پردھان منتری اتمنیربھار سوستھ بھارت یوجنا (PM-ASBY) کی حمایت کرتا ہے، جس کا نام بدل کر پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (PM-ABHIM) رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت خاص طور پر شہری علاقوں میں کمزور اور غریب آبادی کے لیے معیاری بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا اور ان تک عوام کی رسائی کو بھی آسان بنانے کی کوشش کی جائے گی‘‘۔
#ADBNEWS: ADB and governments in Asia and the Pacific must work together to improve domestic resource mobilization and expand international tax cooperation to help future generations avoid unsustainable debt and persistent inequality.
Read ⬇️
— Asian Development Bank (@ADB_HQ) November 24, 2021
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آیوشمان بھارت پروگرام سنہ 2018 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد ہندوستان میں عالمی صحت کی کوریج حاصل کرنے کے لیے ایک کلیدی حکمت عملی کے طور پر جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے دو سال بعد سنہ 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) کے پھیلاؤ کے دوران ملک کے نظام صحت پر زبردست اثر پڑا۔
اے ڈی بی کے انڈیا ریذیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر ٹیکیو کونیشی نے کہا کہ کورونا وائرس سے ہندوستان کے نظام صحت کو درپیش چیلنجوں کے درمیان غیر کووڈ۔19 بنیادی صحت کی دیکھ بھال تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے‘‘۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام 13 ریاستوں کے شہری علاقوں میں لاگو کیا جائے گا۔ جس میں آندھرا پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ اور مغربی بنگال شامل ہیں۔