ڈجیٹل گولڈ:100 روپئے سے بھی کم رقم کا کہاں سے خریدیں سونا؟

Reading Time: 2 minutes

ڈجیٹل گولڈ : 100 روپئے سے کم قیمت میں کیسے خریدیں سونا؟

ڈجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری اتنی ہی آسان ہے جتنا ترکاری خریدنا یا پھر کسی بھی ای۔ کامرس سائیٹ پر ملبوسات کی شاپنگ کرنا۔

  •  ڈجیٹل گولڈ کیا ہے؟

ڈجیٹل گولڈ وہ سونا ہے جو ڈجیٹل یا آن لائین پلیٹ فارم پرخریدا جاتا ہے۔ یہ ڈجیٹل پلیٹ فارمس UPI والیٹ جیسے پے ٹی ایم، جی پے۔ فون پے، یا آن لائین اسٹورس ہوسکتے ہیں۔ 

  • ڈجیٹل گولڈ اور طبعی سونے میں کیا فرق ہے؟

ڈجیٹل گولڈ اورطبعی سونے میں کوئی خاص فرق نہیں ہے لیکن یہ صرف کاغذی شکل میں موجود رہتا ہے۔ ڈجیٹل گولڈ فروخت کنندہ آپ کو ڈجیٹل گولڈ کی ملکیت کی سرٹی فکیٹ دیگا اور آپ کی خریدی گئی ڈجیٹل گولڈ کوایک والٹ میں جمع کرے گا، تاہم، یہ واضح نہیں کہ کیا وہ واقعی اسے تجوری میں محفوظ کررہے ہیں یا نہیں؟

 

ایم ایم ٹی سی۔ پی اے ایم پی، ڈجیٹل گولڈ انڈیا، آگمونٹ اور دوارا سمارٹ گولڈ جیسے چارادارے راست طور پریا پھر دیگر آن لایئن پلیٹ فارمس جیسے فون پے، جی پے وغیرہ پر ڈجیٹل گولڈ فروخت کررہے ہیں۔ ایم ایم ٹی سی۔ پی اے ایم پی نے پے ٹی ایم، فون پے اور گوگل پے سے اشتراک کیا ہے جبکہ آگمونٹ کلیان جوئیلرس اورقریب چار ہزار درمیانی سطح کے جوئیلرس کے ساتھ مل کرڈجیٹل گولڈ  فروخت کررہا ہے۔ ڈجیٹل گولڈ انڈیا سے اشتراکیت کرکے تنشق نے بھی سیف گولڈ پلیٹ فارم کے ذریعے ڈجیٹل گولڈ کی فروخت شروع کردی ہے۔

  • ٹاٹا گروپ کے تنشق سے 100روپئے سے کم قیمت پر کیسے خریدیں ڈجیٹل گولڈ؟

1۔ تنشق کی ویب سائیٹ پر رجسٹر کریں یا لاگ ان کریں۔

2۔ eKYC کے ساتھ اپنے اکاونٹ کا سیٹ اپ مکمل کریں۔ 

3۔ رقم یا پھر خریدے جانے والے سونے کے گرامس درج کریں۔

4۔ پیمنٹ کا طریقہ منتخب کریں۔ آپ اکاونٹ، کارڈ یا ویالیٹ جیسے آپشنس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ 

  • ڈجیٹل گولڈ کے فوائد

آپ اپنے ڈجیٹل گولڈ کو اسٹوریا ویب سائیٹ پر طبعی سونے کی شکل میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

ڈجیٹل گولڈ کی چوری کا خوف نہیں کیوں کہ یہ ورچوول تجوری میں بند رہتا ہے۔

سرمایہ کاری کی مدت ختم ہونے پرخریدے گئے سونے کی گھر پر ڈیلیوری کرواسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اسٹورآپ سے میکنگ چارجس وصول کریگا کیوں کہ طبعی سونے کی سکّوں یا بار کی شکل میں ڈیلی وری دی جائیگی۔

  • ڈجیٹل گولڈ کے نقصانات

ڈجیٹل گولڈ کی خریدی پر آپ کو %3 کا وڈس اینڈس سروسز ٹیکس (GST) ادا کرنا ہوگا۔

آر بی آئی یا SEBI جیسے سرکاری اداروں کے ذریعے ڈجیٹل گولڈ کی خریدوفروخت کی ریگولیشن کی غیر موجودگی۔