الکٹرکل وہیکلس کی دنیا کا معروف نام ون موٹوکمپنی عصری ٹکنالوجی کے ساتھ ہندوستان میں اپنی ٹو وہیلرز متعارف کروارہی ہے جو کفایتی ہونے کے ساتھ ہی ساتھ اسٹائلش اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل ہوگی ۔ ٹو وہیلرزبائیکا اور کمیوٹا ، بہت جلد انڈیا کی سڑکوں پر دوڑتی دکھائی دیں گی – ان دو الکٹرک ٹو وہیلرز کی بکنگ کا آغاز ہوگیا اور اگلے سال جنوری کے آخری ہفتہ میں یہ گاڑیاں صارفین مہیا کروائی جائیں گی – اس بات کا اعلان کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر سبھانکر چودھری نے لانچنگ تقریب کے دوران کیا ۔
View this post on Instagram
ون موٹو انڈیا کے الکٹرک ٹو وہیلرس کی لانچنگ تقریب کوویڈ پابندیوں کے مدنظر ورچول طریقہ سے منعقد کیاگیا۔ جس میں ون موٹو گلوبل کے بانی آڈم ریجوے اور ون موٹو انڈیا کے فاونڈرس مزمل ریاض اور سمیر معید الدین کے ساتھ انکے چیف ایگزیکٹو افسر سبھانکر چودھری نے شرکت کی ۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کی گئی اس تقریب میں تلنگانہ کے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری جیش رنجن اور اسی محکمہ کے ڈائریکٹر گوپال کرشنن نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعہ ون موٹو کی ٹو وہییلرز کی کامیابی کیلئے اپنی نیک توقعات کا اظہار کیا ہے اور تلنگانہ میں انکے منفکچرنگ پلانٹ کے قیام پر ان کا خیر مقد م کیا۔
ون موٹو لانچنگ تقریب کے دوران ون موٹو انڈیا کے بانی مزمل ریاض نے انکی کمپنی کو مختلف ریاستی حکومتوں سے حاصل ہونے والے رسپانس کو حوصلہ افزاء قرار دیا اس سلسلہ میں انہوں نے خاص طور پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے انھیں فراہم کردہ سہولتوں کی ستائش کی ۔ مزمل ریاض نے کہا کہ ون موٹو انڈیا cop 26 کے دوران پیش کردہ وزیرآعظم نریندر مودی کے ویژن سے مطابقت رکھتا ہے ۔

ون موٹو کے پراڈکٹس ماحولیات کے تحفظ کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے عین مطابق تیار کیے گئے ہیں ۔مزمل ریاض کا کہناہے کہ ون موٹو کے ٹو وہیلرز کی ہندوستانی مارکٹ میں لانچنگ کی خبر کے ساتھ ہی اسکے ڈیلرس ، انوسٹرس اور رٹیلرس میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔