Education Loan:ایجوکیشن لون کیلئے درخواست دینے سے قبل کریں یہ کام

Reading Time: 2 minutes

تعلیمی لون کے حصول کے مواقع بڑھانے کیلئے تعلیمی ریکارڈ، منتخب کیا گیا کالج یا تعلیمی ادارہ، لون کی رقم اور دیگر عوامل کا لون کی منظوری میں بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ اگرآپ ایک نامور یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ لے رہے ہیں تو آپ کو بہ آسانی لون مل سکتا ہے کیوں کہ اس یونیورسٹی یا کالج میں پڑھائی کے بعد آپ کو روزگار کے بہتر مواقع مل سکتے ہیں۔ نامور یونیورسٹی یا کالج کے انتخاب کا ایک فائدہ یہ بھی ہیکہ بنک والے کم شرح سود پر تعلیمی لون دیتے ہیں۔ لون کی عرضی دینے سے قبل، والدین کی آمدنی سرٹی فکیٹ کے ساتھ ساتھ تمام ضروری دستاویزات ساتھ رکھیں۔ بنک انتظامیہ چار لاکھ روپئے تک کے لون کیلئے آپ کو ( کولیاٹیرل ) کے بارے میں نہیں پوچھے گا، چار لاکھ سے سات لاکھ کے بیچ میں تعلیمی لون کیلئے بھی ( کولیاٹیرل ) کی ضرورت نہیں ہے لیکن بنک کے حکام ضمانت کیلئے تھرڈ پارٹی کے بارے میں پوچھیں گے۔ عام طور پر جائیداد کے کاغذات، انشورنس کے کاغذات اور سونے کو ( کولیاٹیرل ) کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے۔

عرضی کا پراسیسنگ ٹائم

لون کی منظوری کا وقت مختلف بنکوں میں مختلف ہوتا ہے۔ کسی بنک میں دو ہفتوں میں لون جاری کردیا جاتا ہے تو کسی بنک میں دو مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔ اگرآپ فکسڈ ڈپازٹ جیسی سکیورٹی اثاث پر ایجوکیشن لون لینا چاہتے ہیں تو لون فوری طور پر دیدیاجائیگا۔

 حکومت تعلیمی لون کی ادائیگی کے چند معاملوں میں سبسیڈی دیتی ہے
حکومت تعلیمی لون کی ادائیگی کے چند معاملوں میں سبسیڈی دیتی ہے

تعلیمی لون کیلئے اہلیت اور مارجن کرائی ٹیریا

سرکاری و نجی بنک آپ کو ایجوکیشن لون کے مختلف آپشنز دیتے ہیں، اسلئے ضروری ہیکہ آپ ان آپشنز کا تقابلی جائزہ لیں۔ ہر بنک کی اہلیتی کسوٹی پرکھیں اور پھر شرح شود، سود کی واپسی کا وقت وغیرہ جیسی سہولت دینے والا وہی آپشن اختیار کریں جو آپ کیلئے بہتر ہو۔ عموما زیادہ ایجوکیشن لینے کے معاملے میں بنک انتظامیہ لون کی اجرائی سے قبل، طالب علم سے کہتا ہیکہ وہ درکار رقم یا تو بنک کے پاس جمع کرے یا پھر اپنی یونیورسٹی یا کالج کو ادا کرے۔

تعلیمی لون کی ادائیگی کیسے کریں؟

والدین کی آمدنی کے مطابق، حکومت تعلیمی لون کی ادائیگی کے چند معاملوں میں سبسیڈی دیتی ہے۔ ایجوکیشن لون کیلئے اگر طالبہ نے درخواست دی ہے تو اسے کم شرح سود پر لون دیا جائیگا۔ طالب علموں کو ایجوکیشن لون لینے سے قبل، لون کی تمام شرائط اچھی طرح پڑھ لینا چاہئے، کیوں کہ تعلیم کے ختم ہونے کے بعد سود سمیت قرض کو قسطوں میں ادا کرنا ہوگا اور تعلیم کے روزگار نہ ملے تو طلبا کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔