Job & Career: کھادی بورڈ، کرناٹک بھرتی 2021: رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع

Reading Time: < 1 minute

کھادی بورڈ، کرناٹک (Khadi Board, Karnataka) نے جاری بھرتی مہم کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ کو بڑھا دیا ہے، جس کا اعلان سابق میں 25 اکتوبر 2021 کو کیا گیا تھا۔ رجسٹریشن کل 23 نومبر کو بند ہونا تھا، لیکن اب اس کی تاریخ میں توسیع کرکے 30 نومبر 2021 کردی گئی ہے۔ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب نئی اپڈیٹس کے مطابق امیدوار اب درخواست دے سکتے ہیں۔

کھادی کرناٹک بھرتی 2021: آسامیوں کی تفصیلات

مذکورہ آسامیوں کی تفصیلات اس لنک پرملاحظہ کیجیے۔

ضلع کھادی گراموڈیوگا آفیسر: 2 آسامیاں

فرسٹ ڈویژن اسسٹنٹ: 9 آسامیاں

ٹیکنیکل سپروائزر: 5 آسامیاں

ٹیکنیکل اسسٹنٹ: 13 آسامیاں

اس نوکری کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو 800 روپیے فیس ادا کرنی ہوگی۔ فیس میں کمی کی تفصیلات جاب نوٹیفکیشن میں دستیاب ہیں۔

گریجویٹ، ڈپلومہ انجینئر، آئی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ہولڈر اس نوکری کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ امیدواروں کو اہلیت کی شرائط اور انتخاب کے عمل کے بارے میں تفصیلات کے لیے ملازمت کے نوٹیفکیشن سے رجوع کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں