NEET PG 2021: کونسلنگ اگلے سال جنوری تک کے لیے ملتوی، EWS سالانہ آمدنی کے معیار پر نظرثانی

Reading Time: < 1 minute

مرکزی حکومت نے جمعرات کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ میڈیکل کی پوسٹ گریجویٹ سطح کی کلاسوں میں داخلے سے متعلق ’نیٹ-پی جی‘ میں آل انڈیا کوٹا کے لئے دیگر پسماندہ طبقات کے امیدواروں (معاشی طور پر کمزور طبقات) کے لئے آٹھ لاکھ کی سالانہ آمدنی کے معیار پر نظرثانی کرے گی اس دوران کونسلنگ کے عمل پر پابندی رہے گی جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی تین رکنی بنچ کو سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سماعت کے دوران کہا کہ حکومت نے آٹھ لاکھ روپے کے معیارپر دوبارہ غورکرنے کافیصلہ کیا ہے۔

مہتا نے عدالت عظمیٰ کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کراتے ہوئے نظرثانی کے لیے چار ہفتوں کا وقت دینے کی درخواست کی۔بنچ نے ان کی یہ درخواست قبول کرتے ہوئے کہا کہ اب اس معاملے کی سماعت جنوری میں ہوگی اور تب تک کونسلنگ کا عمل معطل رہے گا۔

عدالت عظمیٰ نے پچھلی سماعت کے دوران مرکزی حکومت سے 8 لاکھ روپے کی آمدنی کے معیار کو طے کرنے کی ‘بنیاد’ بتانے کو کہا تھا، لیکن کئی سرزنش کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی واضح رائے نہیں دی گئی تھی۔

(یو این آئی)