Massive Open Online Course:آن لائین کمپیوٹر کورسز مفت کیسے سیکھیں؟

Reading Time: 2 minutes

آن لائین کمپیوٹر کورسز مفت کیسے سیکھیں؟

یوں تو انٹرنیٹ پر بے شمار ویب سائٹس اور یوٹیوب پر ان گنت ویڈیوز ہیں جو آپ کو کمپیوٹر کورسز سیکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ لیکن کمپیوٹر سائینس کی بنیاد تعلیم سے لیکر ہائیر ایجوکیشن کیلئے MOOC) Massive Open Online Course ) ایک بھروسے مند پلیٹ فارم ہے جہاں آپ دنیا کی بڑی بڑی میعاری یونیورسٹیوں کے پروفیسروں سے کمپیوٹر سائنس سیکھ سکیں گے۔

 کیا ہے؟ MOOC

 انٹرنیٹ پرایک آزادانہ فاصلاتی طرز تعلیم پروگرام کا نام   ایم او او سی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے طلبا کو تعلیم سے جوڑنا ہے۔ ایم او او سی کا  نصاب کسی کالج یا یونیورسٹی کے مماثل ہوتا ہے۔ ان کورسز کے کرنے سے آپ کو اکیڈمیک کریڈیٹس نہیں ملتے تاہم آپ سرٹی فکیٹ حاصل

۔(علامتی تصویر:Pixabay)۔
۔(علامتی تصویر:Pixabay)۔

کرسکتے ہیں جو آپ کی تعلیم یا روزگارکے مواقع بڑھاسکتی ہے۔

ایم او او سی کا طریقہ کار کیا ہے؟

 ایم او او سیز آن لائین کورسز ہوتے ہیں جو انٹرنیٹ پر پڑھائے جاتے ہیں۔ عام طور پر ان کورسز میں روایتی کلاسس کا مواد آن لائین دستیاب کرایا جاتا ہے۔

  • ریکارڈ کئے گئے ویڈیو لیکچرس
  • پرابلم سیٹ
  • آن لائین کوئز
  • انٹریکٹیو لرننگ موڈیول
  • فورم کے ذریعے طلبا سے تبادلہ خیال

ہر ایم او او سی میں ایک کورس پرووائڈر اور ایک کورس پلیٹ فارم ہوتا ہے۔ یہاں کورس پرووائڈر یونیورسٹی کو کہیں گے جو کورس کا مواد اور انسٹرکٹر فراہم کرتا ہے۔ اور، پلیٹ فارم جیسے

Udacity یاEdX, Canvas, Coursera

کورس موڈیولس کیلئے ٹکنالوجی کا انفرااسٹرکچر، یوزر کو ایکسیس اور دیگر لرننگ وسائیل فراہم کرتا ہے۔

ایم او او سیز پرووائڈرس عموما یونیوسٹیاں ہوتی ہیں، لیکن کارپوریٹ ادارے بھی اس میں شامل ہوجاتے ہیں۔

امریکہ کی نامور یونیوسٹیاں جیسے ہارورڈ، میسا چیوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی (  MIT )، اور اسٹان فورڈ یونیورسٹیوں کے آن لائین کورسز کافی

۔(علامتی تصویر:Pixabay)۔
۔(علامتی تصویر:Pixabay)۔

مقبول ہیں۔

ایم او سی سی کی فیس

زیادہ تر بنیادی کورسز مفت ہوتے ہیں لیکن آن لائین ڈگری پروگرامس کی فیس ہزاروں ڈالر ہوتی ہے۔ ایم او او سی کے جو کورس مفت پڑھائے جاتے ہیں ان کورسز پر ( Audit ) یعنی مفت لکھا ہوتا ہے۔ اگر کسی طالب علم کو کورس کی آفیشئل سرٹی فکیٹ چاہئے تو اسے کورس کے اختتام پر فیس ادا کرنی ہوگی۔ کورسز کی نوعیت کے مطابق، کورسز کی فیس بیس امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

ایم او او سیز کے فوائد

  •  ایم او او سیز کے پلیٹ فارمس پر پڑھنے کے مواد کی کمی نہیں ہے۔ ایم او او سیز کا سب سے بڑا فائدہ، طالب علم اپنی سہولت کے مطابق، کورس کی تکمیل کرسکتا ہے۔
  • ایم او او سیز کے بیشتر کورسز مفت پڑھائے جاتے ہیں۔
  •  دنیا کی بڑی بڑی یونیوسٹیوں کے پروفیسرایم او او سیز کے تعلیمی مواد کا تعین کرتے ہیں۔
  • تعلیم کے حصول کیلئے آپ کو گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہے