Five Tips for Sinus:ساینس سے راحت پانے کے پانچ طریقے

Reading Time: 2 minutes

کیا ہے ساینس انفیکشن؟

ناک کے دونوں جانب اور پیشانی کے پیچھے پائی جانی والی Sinus cavities کی سوجن کو میڈیکل سائنس میں Sinusitis کہا جاتا ہے۔ سوجن کی وجہ سے آپ کے Sinuses میں رطوبت جمع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے رطوبت کا حلق سے پیٹ میں داخل ہونے کا قدرتی بہاو رک جاتا ہے۔ بیاکٹیریا یا وائرس کی وجہ سے یہ شکایت ہوتی ہے تو اسے ساینس انفیکشن کہا جاتا ہے۔ تاہم، پرانی الرجی یا ناک کے اندر ہونے والے polyps کی وجہ سے بھی Sinusitis ہوسکتا ہے۔

کیا ہیں ساینس انفیکشن کی علامتیں؟

  • پیشانی، آنکھیں، ناک اورگالوں میں درد اور دباو کا محسوس ہونا۔
  • ناک سے گاڑھی رطوبت کا اخراج۔
  • سونگھنے اور چکھنے کی حس میں کمی۔

اگر آپ کے اندر مندرجہ ذیل علامتیں ظاہر ہوں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

  • 101 ڈگری فارن ہیٹ سے زیادہ تپش سے بخار
  • آنکھوں کی ورم
  • متلی اور قئے ہونا۔

اور اگر آپ ہلکی علامتیں دیکھیں تو نیجے دئے گئے گھریلو ٹوٹکے اپنائیں جس سے آپ کو ساینس انفیکشن سے راحت مل سکتی ہے۔

(علامتی تصویر)۔
(علامتی تصویر)۔

  •  گرم کپڑے سے دبائیں

گرم، اور گیللے کپڑے سے ناک، گال اور آنکھوں پر ہلکا ہلکا دبانے سے آپ کی ناک کے سوراخ کھلنے لگیں گے اور رطوبت ڈھیلی ہوتی جائیگی۔ ضرورت پڑنے پر آپ بیس منٹ تک ایسا کرسکتے ہیں۔ تاہم،سائنسی محقیقین کے مطابق ایسا کرنے سے راحت ملنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ اگر ایسا کرنے سے کسی کو راحت ملتی ہے تو اس شخص کو یہ ٹوٹکا اپنانا چاہئے۔

  •  ہیومی ڈی فائیر استعمال کریں

ہیومی ڈی فائیر سے فضا میں نمی پیدا ہوتی ہے جو ناک کے سوراخوں کو کھولنے اور سوجن سے راحت دلانے میں مدد دیتی ہے۔ ہیومی ڈی فائیر کے بہتر استعمال کیلئے اسے ناک کے قریب رکھیں۔ یہ بھی خیال رکھیں کہ استعمال سے قبل، ہیومی ڈی فائیربیکٹیریا اور فنگئی سے پاک وصاف ہو۔

  •  گرم پانی کا بھپارہ لیں

ہیومی ڈی فائیرکی طرح گرم پانی کا بھپارہ لینے سے بھی ناک کھلتی ہے۔ گرم پانی کے برتن میں جنگلی پودینہ، تلسی یا نیل گری کے پتے ڈال کر اس کا بھپارہ لیں تاکہ آپ کو ناک سے سانس لینے میں آسانی ہو۔

  •  اسٹیم ویپرائزر کا استعمال کریں

ایک اور طریقہ اسٹیم ویپرائزر کا استعمال ہے۔ اس کی بھاپ کو ناک کے ذریعے اندرداخل کرنے سے بھی بند ناک کھل سکتی ہے۔ خیال رہے کہ چھوٹے بچوں کے سامنے اسٹیم ویپرازر کا استعمال نہ کریں۔

(علامتی تصویر)۔
(علامتی تصویر)۔
  •  نیٹی پاٹ کا استعمال کریں

بند ناک کو کھولنے کیلئے Neti pot کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس طریقہ کو ناک کی آبپاشی بھی کہا جاتا ہے۔ 2016 کے ایک محدود انسانی تجربے کے مطابق، چھ مہینوں تک نیٹی پاٹ کا استعمال کے بعد لوگوں میں ساینس انفیکشن کم ہوگیا جب کہ گرم کہ پانی کا بھپارہ لینے والوں میں کوئی بہتری نہیں دیکھی گئی۔