مردوں میں بریسٹ کینسر : پنک ربّن صرف خواتین کیلئے نہیں ہے

Reading Time: < 1 minute

اب تک مرد یہی سوچتے تھے کہ بریسٹ کینسر صرف خواتین میں ہی ہوتا ہے لیکن مرد کو بھی چھاتی کا کینسرہونے کا خطرہ ہے۔ خواتین کے مقابلے مردوں میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بھلے ہی کم ہو لیکن اس حقیقت سے آنکھیں نہیں چرائی جاسکتی،۔ 

مردوں میں بریسٹ کینسر کی علامات کیا ہوسکتی ہیں؟

مردوں میں چھاتی کے کینسر کی کئی علامتیں ظاہر ہوسکتی ہیں۔ مندرہ ذیل علامتیں کسی مرد میں بریسٹ کینسر کی دستک دیتی ہیں۔ 

  • چھاتی کے ایک حصے میں بنا درد کے گانٹھ کا محسوس ہونا۔ 
  • نیپّل کا مستقل طور پر سکڑنا۔ 
  • چھاتی میں نشیب ( ڈیمپل ) کا نظر آنا۔ 
  •  چھاتی یا نیپّل کی رنگت میں تبدیلی۔

مردوں میں بریسٹ کینسر کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟

(تصویر:mensbreastcancerforum)

ضعیف العمری : 

ضعیفی کی وجہ سے مردوں کو بھی چھاتی کا کینسر ہوسکتا ہے۔ عام طور پر ساٹھ سے ستّر سال کے درمیان مردوں میں چھاتی کا کینسر دیکھا گیا ہے۔

ریڈئیشن

سینے کے حصے میں زیادہ ایکس ۔ رے کروانے یا ریڈئیشن گذارے جانا بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔

فیملی ہسٹری

ایسٹروجن

الکحل

موٹاپہ