کیا سردیوں میں آپ کو ڈپریشن ہوگا؟ اس سے کیسے بچیں؟ جانیے تفصیلات

Reading Time: 2 minutes

ہم میں سے بہت سے لوگ سردیوں میں آرام کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان دنوں چائے اور کافی کا مزہ ہی اور ہوتا ہے۔ عام طور پر سردیوں میں بہت سے لوگوں کو نئی تبدیلیوں کا احساس ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے۔ سردیوں میں کئی لوگوں کو سیزنل ایفیکٹیو ڈس آرڈر (Seasonal Affective Disorder) کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جو کہ افسردگی (depression) کی ایک عام قسم ہے۔ اگر آپ اپنے آپ کو اداس، افسردہ، معمول سے زیادہ نیند کی کیفیت میں مبتلا پاتے ہیں تو آپ اپنی ذہنی صحت کی خرابی میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

مشہور مینٹل ہیلتھ کونسلر عروبہ کبیر(Arouba Kabir) کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ عام علامات میں تھکاوٹ کا احساس، زیادہ نیند، مستقل مزاجی کی کمی اور کاربوہائیڈریٹس و میٹھا کھانے کی شدید خواہش شامل ہیں۔ جس سے انسان میں ذہنی طور پر تبدیلی واقع ہوسکتے ہیں۔ شکر کا ضرورت سے زیادہ استمعال وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

سیزنل ایفیکٹیو ڈس آرڈر کیا ہے؟

سیزنل ایفیکٹیو ڈس آرڈر (SAD) ڈپریشن کی ایک قسم ہے جو موسمی تبدیلی کے وقت محسوس کی جاتی ہے۔ جب کہ کچھ لوگ سردیوں کے مہینوں میں اس سے متاثر ہوتے ہیں، کچھ لوگ موسم بہار یا گرمیوں کے شروع میں اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

کبیر کہتی ہیں کہ ’’اس طرح کی علامات کسی شخص کی کام کی صلاحیت اور روزمرہ کے طرز زندگی کو متاثر کر سکتی ہیں۔ جو اسے دوسروں کے ساتھ مل کر رہنے کے بجائے خود کو الگ تھلگ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ مذکورہ تبدیلی کا مثبت پہلو یہ ہے کہ اس طرح کی کیفیات کو ختم کرنے کے طریقے موجود ہیں اور اگر آپ اس سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور پہلے سے اچھی تیاری کرتے ہیں، تو امکان ہے کہ آپ اسے شکست دیں گے‘‘۔

سردیوں میں سیزنل ایفیکٹیو ڈس آرڈر یا ڈپریشن سے نمٹنے کے لیے تجاویز

یہاں کچھ تجاویز پیش ہیں جو آپ کو سردیوں کے خوشگوار موسم کے لیے اپنے معمولات میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں:

قدرتی روشنی میں رہیں: صبح سویرے اٹھیں اور تازہ ہوا اور روشنی میں جائے۔ تازہ ہوا اور توانائی آپ کو دن بھر خوشگوار احساس فراہم کریں گی۔

کام کے دوران مختصر وقفہ ضروری ہے۔ تصویر: pixabay
کام کے دوران مختصر وقفہ ضروری ہے۔ تصویر: pixabay

صحت بخش اور متنوع غذا: سردیوں میں صحت بخش اور متنوع غذا ضروری ہے۔ جس میں مختلف صحت بخش اجزا شامل ہوں تا کہ اس سے بہتر توانائی حاصل ہوسکے۔

ہمیشہ متحرک رہیں: چونکہ زیادہ تر لوگ SAD کا سامنا کرتے ہیں وہ اکثر سستی کو ایک اہم علامت کے طور پر بیان کرتے ہیں، اس لیے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ آپ اپنی توانائی کی سطح کو بلند رکھنے اور اپنے موڈ کو تازہ رکھنے کے لیے کسی نہ کسی طرح کی جسمانی سرگرمیوں میں شامل ہوں۔ جس سے سردی کا احساس بھی نہیں ہوگا۔

مدد حاصل کریں: آپ اپنے دوستوں، خاندان یا ذہنی صحت کے پیشہ ور ماہر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں، اپنے حالات پر بات کرنے اور آپ کی مدد کرنے کے لیے ان سے مشاورت کرسکتے ہیں۔