Garlic in Diet:موسم سرما میں لہسن کا استعمال کیوں ہے ضروری؟

Reading Time: 2 minutes

سردیوں میں لہسن کھانے کے فائدے

بھارت میں صدیوں سے لہسن کا پکوان اور میڈیسین میں استعمال ہوتا آرہا ہے۔ سردیوں میں انسانوں کی قوت مدافعتی (  Immunity ) کافی کمزور پڑجاتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق، لہسن انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ اگر آپ کو لہسن کی بو پسند نہیں تو اسے شہد کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔

بلڈ پریشر ( فشار خون ) کو کنٹرول میں لہسن کا رول

بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے لہسن کا استعمال بہت ہی سود مند ہے کیوں کہ لہسن میں پایا جانے والے Allicin سے بلڈ پرشرپرمثبت اثر پڑتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے کیمیائی عناصربلڈ پریشرکو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

۔(علامتی تصویر:Pixabay)۔
۔(علامتی تصویر:Pixabay)۔

دانتوں کے درد کیلئے لہسن سودمند

کوئی بھی پسند نہیں کرتا کہ اس کے منہہ سے لہسن کی بو آئے۔ لیکن اس کے اندر موجود اینٹی بیکٹریئل ایجنٹ آپ کو دانتوں کے درد سے راحت دے گا۔ لہسن کو اچھی طرح پیس لیں، اس میں کچھ پانی ملالیں اور پھر اس کا پیسٹ اپنے دانتوں یا متاثرہ دانت پرلگا کر کچھ دیر کیلئے چھوڑدیں اور پھر نیم گرم نمک کے پانی سے منہہ صاف کرلیں۔

کولیسٹرول کو کم کرنے کیلئے لہسن کا استعمال

لہسن ایک مصالحہ ہے جو ہاضمہ، ہائی بلڈ پریشراورسوجن کم کرنے کیلئے فائدہ مند ہے، تاہم، چند تحقیقات کے مطابق، اس کے استعمال سے مریضوں میں کولیسٹرول میں کمی آئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق، لہسن میں موجود Allicin کولیسٹرول میں کمی کا سبب ہوسکتا ہے، تاہم اس کا استعمال دل کے امراض کیلئے موزوں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں