کولکاتہ میں ایئرٹیل کا Nokia کے اشتراک سے کامیاب 5G ٹرائیل

Reading Time: < 1 minute

ٹیلی کام آپریٹر بھارتی ایئرٹیل Bharti Airtel نے نوکیا Nokia کے اشتراک سے 700MHz اسپیکٹرم کا پہلا 5G ٹرائیل کیا ہے۔ کولکاتہ کے مضافات میں یہ ٹرائیل کیا گیا جومشرقی انڈیا میں بھی پہلا 5G ٹرائیل ہے۔ بھارتی ایئرٹیل نے اپنے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ ٹیلی کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ نے 5G ٹکنالوجی کی صلاحیت کو پرکھنے کے لیے اور اسکے استعمال کا پتہ لگانے کے لیے ایئرٹیل کو مختلف بیانڈس میں تجرباتی طور پر اسپیکٹرم مختص کئے تھے۔

بھارتی ایئرٹیل کے چیف ٹکنالوجی افسر رندیپ سنگھ سیخون نے بتایا کہ ‘ 2012 میں ایئرٹیل نے کولکاتہ میں انڈیا کی پہلی 4G سروس لانچ کی تھی اورآج ہم نے اس ٹکنالوجی کے معیار کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے 700MHz کے اہم بیانڈ میں انڈیا کا پہلا 5G ڈیمو دیا ہے۔’ انہوں نے کہا کہ انڈیا ڈجیٹل ٹکنالوجی سے استفادہ کرسکتا ہے اور سب کے لیے برانڈ بیانڈ عام کرتے ہوئے ایک مربوط سوسائیٹی تشکیل دے سکتا ہے۔

بھارتی ایئرٹیل نے اس تجربے میں Nokia کے 5G پورٹ فولیو کو استعمال کیا ہے جس میں نوکیا کے AirScale ریڈیوس اور standalone core شامل ہیں۔ سیخون نے بتایا کہ 700MHz بیانڈ کے وسعت کی خصوصیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زمینی سطح پر چالیس کلومیٹر پر محیط 3GPP کے معیار والے دو 5G سائیٹس پرایئرٹیل اور Nokia وائرلیس برانڈ بیانڈ نیٹ ورک کی high speed حاصل کرنے میں کامیاب ہو