کانگریس نے کہا ہیکہ آنے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ‘ شکست کے خوف ‘ نے وزیراعظم نریندر مودی کو تین زرعی قوانین کی منسوخی کا فیصلہ لینے پر مجبور کیا ہے۔ کانگریس نے وزیر اعظم سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کسانوں کو پہنچائے گئے ‘ درد ‘ کیلئے وہ ان سے معافی مانگیں۔ کانگریس کے جنرل سیکرٹری اور چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی حکومت سے پانچ سوالوں کسانوں کو ایم ایس پی ( MSP ) دینے سے متعلق روڈ میپ اور آگے کی حکمت عملی، کسانوں کی آمدنی کو دوگنی کرنا اورانہیں قرض سے آزاد کرنے کے بارے میں جواب طلب کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘ کسان مخالف ‘ بی جے پی کی طاقت اور اسکے سرمایہ کار دوستوں کی آج ہار ہوئی ہے اور آج کا دن مودی کے غرور کی شکست ہوئی ہے۔ تین زرعی قوانین کی منسوخی کے وزیر اعظم کے اعلان کے بعد کانگریس لیڈر سرجے والا نے نئی دہلی میں آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘ بی جے پی اور وزیر اعظم کا غرور کسانوں کے آگے جھکنا تھا لیکن ملک انکے گناہ کومعاف نہیں کریگا۔ لوگ سمجھ گئے ہیں کہ انڈیا اور اسکے شہریوں کی جیت بی جے پی شکست میں ہے۔
Today, the sacrifices of more than 700 farmer families, whose members laid down their lives in this struggle for justice, have paid off. Today, truth, justice, & non-violence have won: Congress Interim President Sonia Gandhi in a statement on repeal of three #FarmLaws pic.twitter.com/bGGomx3eO1
— ANI (@ANI) November 19, 2021
سرجے والا نے کہا کہ ‘ مودی حکومت اور وزیر اعظم مودی نے لوگوں کے سامنے اپنا جرم قبول کرلیا ہے اور اب وقت آگیا ہیکہ عوام انہیں اس جرم کی سزا سنائے۔ عوام کو ایک بات سمجھ میں آگئی ہیکہ بی جے پی کی ہار میں ملک کی کامیابی ہے۔’
کانگریس لیڈر نے الزام عائد کیا کہ ‘ مودی جی کوآنے والے الیکشن میں اپنی ناکامی نظر آرہی ہے اس خوف نے انہیں یہ فیصلہ کرنے اور اپنی ‘ راج ہٹ ‘ ( ضد ) چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم اُن تمام 700 کسانوں کی موت کیلئے ذمہ دار ہیں جنہوں نے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اب کسانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔
Repeal of 3 farm laws: Congress to observe 'Kisan Vijay Diwas' across the country tomorrow "in recognition of consistent & spirited fight of the farmers against the flawed decisions"; asks state units to organise Kisan Vijay Rallies/Kisan Vijay Sabhas pic.twitter.com/oqTC9KgFPa
— ANI (@ANI) November 19, 2021
سرجے والا نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر کابینہ کا اجلاس طلب کرے اور تین زرعی قوانین کو فوری منسوخ کرے، کیوں کہ ملک کی عوام کو وزیر اعظم کی باتوں اور وعدوں پر اب اعتبار نہیں رہا۔