چارستمبر1962 جکارتہ ایشین گیمز کے فٹ بال فائنل میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ طاقتور جنوبی کوریا کی ٹیم سے تھا۔ ہندوستانی ٹیم کے دو کھلاڑی زخمی تھے اورگول کیپر بخار سے متاثر!لیکن ٹیم کے کوچ رحیم صاحب نے کھلاڑیوں میں ایسا جوش و حوصلہ بھرا کہ تینوں کھلاڑیوں نے نہ صرف میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم نے مل کر ایسا مظاہرہ پیش کیا کہ ہندوستان نے1-2سے جنوبی کوریا کو شکست دے کر گولڈ مڈل حاصل کیا – رحیم صاحب گذشتہ کئی سالوں سے کینسر سے متاثر تھے اس کامیابی کے ایک سال بعد 1963 سید عبد الرحیم کا انتقال ہوگیا –
A significant achievement in sport for all but a remarkable journey for some. September 4 is truly special.
An exciting announcement coming up. Stay tuned! #Maidaan@ajaydevgn @BoneyKapoor @iAmitRSharma @freshlimefilms @ZeeStudios_ @BayViewProjOffl @akash77 @JoyArunava pic.twitter.com/s0n9dAiF2l— Maidaan (@MaidaanOfficial) September 4, 2021
سید عبدالرحیم کا تعلق حیدرآباد سے تھا۔ ان کی تربیت میں انڈین فٹ بال ٹیم نے سال 1951 سے 1962 کے ایشین گیمس میں اچھا مظاہرہ کیا تھا ۔اسی دور میں ہندوستان کی فٹ بال ٹیم نے 1956 ملبورن اولمپکس میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جوآج تک بھی ہندوستانی ٹیم کا سب سے بہترین مظاہرہ ہے – اس دور کو ہندوستانی فٹ بال کا سنہری دور کہا جاتا ہے –
فلم میدان میں سوپر اسٹار اجے دیوگن عبد الرحیم صاحب کے کردار کو پیش کریں گے ۔جنوبی ہند کی معروف اداکارہ پریہ منی فلم میدان میں رحیم صاحب کی بیگم کاکردار نبھائیں گی۔فلم میدان میں رحیم صاحب کے ایک حقیقی پڑپوتے سید شاہد صہیب کو بھی ایک چھوٹا رول آفر کیا گیا ہے۔اس فلم کو بونی کپور ، آکاش چاولہ اور ارونا جوائے سین گپتا کو پروڈیوس کررہے ہیں کہ جبکہ فلم کے ڈائریکٹرامت رویندر ناتھ شرما ہیں
The unknown true story that will make every Indian proud, ‘Maidaan’, to release worldwide in cinemas on 3rd June, 2022. @ajaydevgn #Priyamani @raogajraj @BoneyKapoor @akash77 @joyarunava @iAmitRSharma @freshlimefilms @SaiwynQ @ActorRudranil @writish @saregamaglobal pic.twitter.com/3krkijiPEh
— Maidaan (@MaidaanOfficial) September 30, 2021
فلم میدان کا اعلان کا اگسٹ 2019 میں اعلان کیا گیا تھا لیکن کوویڈ کی وباء اور اس کے بعد کے حالات کی وجہ سے فلم کے پروڈکشن کی رفتار تعطل کا شکار ہو گئی تھی ۔ لیکن حالات بہتر ہوتے ہی فلمسازی دوبارہ شروع ہوچکی ہے تازہ منصوبہ کے مطابق فلم میدان کو 3 جون 2022 کو ریلیز کیا جائے گا ۔