کارڈ میں کسی شخص کی بائیومیٹرک جانکاری جیسے فنگرپرنٹس اورآئیرس کے علاوہ معیاری دستاویزی معلومات مثلا نام، تاریخ پیدائش، صنف اور پتہ شامل کیا جاتا ہے۔
بھارت میں آدھار کارڈ کسی شخص کی شہریت ثابت کرنے کیلئے ایک اہم دستاویزات میں سے ایک ہے۔ پیان کارڈ، ووٹر آئی ڈی کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس کی طرح، آدھار کارڈ بھی کئی ایک موقعوں پر کام آتا ہے چونکہ آدھار کارڈ میں کسی شخص کی شناخت کے ثبوت کے ساتھ ساتھ تاریخ پیدائش، پتہ اور دیگر اہم جانکاری پائی جاتی ہے۔
آدھار کارڈ کیا ہے؟
آدھار کارڈ اپنی نوعیت کا ایک دستاویز ہے جسے یونیک آئڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا جاری کرتا ہے۔ یوآئی ڈی اے آئی کی طرف سے جاری کردہ اس بارہ ہندسوں والے انوکھے شناختی نمبر والے کارڈ میں کسی شخص کی بائیومیٹرک تفصیلات جیسے اکی آنکھوں کی پتلیوں کا عکس اور فنگر پرنٹ کے علاوہ عام جانکاری جیسے نام، صنف، تاریخ پیدائش اور پتہ شامل ہوتا ہے۔
اگر کوئی شخص اپنے آدھار کارڈ میں کوئی نئی جانکاری اپڈیٹ یا تصحیح کرنا چاہتا ہے تو وہ آسانی کے ساتھ کرسکتا ہے۔
آدھار کارڈ پر کونسی جانکاری اپڈیٹ کی جاسکتی ہے؟
فی الحال حکومت نے نام، پتہ، تاریخ پیدائش،عمر، موبائیل نمبر، ریلیشن شپ اسٹیٹس اور جانکاری کی شیئرینگ کی منظوری میں تبدیلی کی اجازت دی ہے۔
آدھار کارڈ میں موبائیل نمبر کو آن لائین کیسے اپڈیٹ کریں؟
آفیشئل ویب سائیٹ کھولیں۔
https://uidai.gov.in/ecosystem/enrolment-ecosystem/aadhaar-seva-kendra.html
تبدیلیوں کے بعد اپنی درخواست داخل کریں۔
اس بات کی تصدیق کریں کہ درخواست نامے میں صحیح رجسٹرڈ موبائیل نمبر درج کیا گیا ہے۔
#DocumentsForAadhaar
PoA (Proof of Address) is the document that has your complete address along with your name on it. Follow the link to see all the PoA documents accepted by UIDAI for #Aadhaar #enrolment and Address #Update. https://t.co/BeqUA07J2b#aadhar #AadhaarUpdate pic.twitter.com/yMe464FkUV— Aadhaar (@UIDAI) October 12, 2021
سبمیٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد، آپ کی درخواست رجسٹر ہوجائیگی۔
آپ کو درخواست نامے کے حصول کے بعد ایک رسید بھی فراہم کی جائیگی۔
آدھارکارڈ پر پتہ اور دیگرجانکاری کو کیسے اپڈیٹ کریں؟
سرکاری ویب سائیٹ https://uidai.gov.in/ کھولیں۔
‘ اپڈیٹ آدھار’ سیکشن کو سرچ کریں اور اس پر کلک کریں۔ مثلاَ، اگر آپ کواپنا پتہ بدلنا ہے توہوم پیج پرنظر آنے والے ‘ اپڈیٹ ایڈریس ان یوورآدھار’ لنک پر کلک کریں۔
یہ ویب پیچ ایک نیا پیج کھولے گا جہاں آپ اپنا پتہ بدل سکتے ہیں۔
پھر، ‘ پروسیڈ ٹو اپڈیٹ آدھار’ لنک پر کلک کریں۔ یہ لنک آپ کو راست طور پر پورٹل پر آدھار کارڈ کی تفصیلات میں تبدیلی میں مدد دیگا۔