وادی کشمیر کے ’3مطلوبہ دہشت گردوں‘ کی تصویریں جاری، جانکاری دینے والوں کو انعام کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

جموں وکشمیر کی پولیس نے ’تین مطلوبہ دہشت گردوں‘ کی تصویریں جاری کی ہیں۔ پولیس نے کہا ہیکہ جو شخص ان عسکریت پسندوں کے بارے میں جانکاری دیگا اسے انعام سے نوازا جائیگا۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں شامل عسکریت پسندوں کے نام اس طرح ہیں۔

باسط احمد ڈارعرف کامران ولد عبدالرشید ڈار، ساکن ریڈ وانی پائین، کلگام۔
عارف احمد حاضر عرف ریحان باہی ولد فاروق احمد حاضر، ساکن واگام، پلوامہ۔
مومن گلزارعامرعرف مومن ولد گلزار احمد میر، ساکن فردوس کالونی، علی جان روڈ عید گاہ، سری نگر۔

جموں وکشمیر کی پولیس نے کہا ہیکہ عوام مندرجہ ذیل فون نمبرات پر مطلوبہ عسکریت پسندوں کے بارے میں جانکاری دے سکتی ہے۔

9596770502, 9596770509, 9596770508, 9596770506, 9596770504, 9596770505, 01942311914

ذرائع کے مطابق، انٹلی جنس کی ایجنسیوں نے انتباہ دیا ہیکہ لشکر طیبہ اور البدر سے وابستہ عسکریت پسند پاک مقبوضہ کشمیر کے راستے جموں وکشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، پاک مقبوضہ کشمیر کے دو مختلف علاقوں سے لشکر کے 7 اور البدر کے 5 عسکریت پسند مرکزی زیر انتظام علاقہ میں دراندازی کی کوشش میں ہیں۔

جموں و کشمیر کی پولیس نے 20 جنوری 2022 کو لشکر کے ایک سرگرم عسکریت پسند کو گرفتار کیا تھا اور اسکے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا تھا۔ سی آر پی ایف، 181 بٹالین اور فوج کی 53 راشٹریہ رائفلز کی مشترکہ کارروائی کے ساتھ پولیس نے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقہ سے عسکریت پسند کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار شدہ ملی ٹنٹ کی شناخت جہانگیر احمد نائیکو ساکن مینمڈر شوپیاں کے طور پر کی گئی ہے۔