Earthquake: انڈیا۔میانمار سرحد پر زبردست زلزلہ، کولکتہ و گوہاٹی میں زلزلے کے جھٹکے

Reading Time: 2 minutes

یورو- میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق جمعہ کو علی الصبح میانمار-ہندوستان (Myanmar-India) کے سرحدی علاقے میں 6.0 کی شدت کا ایک زبردست زلزلہ آیا۔ زلزلے کی حقیقی معلومات فراہم کرنے والی آزاد تنظیم اور فراہم کنندہ کے الرٹ کے مطابق زلزلہ بنگلہ دیش کے چٹاگانگ سے 174 کلومیٹر مشرق میں آیا اور زلزلے کے جھٹکے اتنے دور تک محسوس کیے گئے کہ اس کا اثر مشرقی ہندوستان میں مغربی بنگال، تری پورہ اور آسام میں بھی محسوس کیا گیا۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے کچھ حصوں میں زلزلے کے اثرات کو محسوس کرنے والے نیٹیزنز نے زلزلے کی اطلاع دینے کے لیے ٹوئٹر اطلاعات بھی فراہم کی ہیں۔ ای ایم ایس سی نے پہلے پہل اطلاع دیتا ہوے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.8 تھی۔ اس کے بعد اس کی شدت میں مزید اضافہ ہو کر 6.0 ہوگیا اور کہا کہ زلزلے کا مرکز شمال مشرقی ہندوستان میں ایزول (Aizawl) نامی علاقہ سے تقریباً 126 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

 نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (National Center for Seismology) کے مطابق 6.1 کی شدت کے ساتھ زلزلہ صبح 5 بج کر 15 منٹ پر آیا۔ مرکزی نوڈل ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ زلزلہ کا مرکز میزورم میں تھینزوال کے جنوب مشرق میں 12 کلومیٹر اور 73 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ مقامی عہدے داروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائے اور کھلے آسمان کے نیچے یا سمندری ساحلی علاقوں کے قریب نہ جائیں اور خوف و حراس کے بجائے اطمنان رکھیں۔

 واضح رہے کہ مرکزی نوڈل ایجنسی ملک میں زلزلے کی سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہے اور حکومت و عوام کو اس سے آگاہ کرتے رہتی ہے۔ تاکہ لوگوں کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔ مذکورہ زلزلہ کے دوران تاحال کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مزید اطلاعات کا انتظار ہے۔