انڈیا میں ہر سال 26 نومبر کو ملک گیر سطح پر یوم دستور (Constitutional Day) منایا جاتا ہے۔ جس میں دستور کی اہمیت، خصوصیت اور اس میں بیان کیے گئے بنیادی حقوق و بنیادی فرائض کا ذکر کیا جاتا ہے۔ آج کے دن دستوری اقدار کی اہمیت کو بھی بیان کیا جاتا ہے۔ تاکہ دستور کی روح کو برقرار رکھا جائے۔
یوم دستور کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے جمعہ کو ہندوستان کے پہلے صدر جمہوریہ راجندر پرساد (Rajendra Prasad) اور آئین کے مسودے کی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر (Dr BR Ambedkar) کو یاد کیا، جس میں حکومت اور عوام دونوں کے حقوق اور فرائض کو بیان کرنے والی دستاویز کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
Best wishes to our citizens on Constitution Day.
On this special day, sharing a part of Dr. Ambedkar’s speech
in the Constituent Assembly on 4th November 1948 in which he moved a motion for adoption of the Draft Constitution as settled by the Drafting Committee. pic.twitter.com/pviZNrKsGd
— Narendra Modi (@narendramodi) November 26, 2021
مودی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’یوم آئین پر ہمارے شہریوں کو نیک خواہشات پیش ہیں! آج کے خاص دن کے موقع پر 4 نومبر 1948 کو دستور ساز اسمبلی میں ڈاکٹر امبیڈکر کی تقریر کا ایک حصہ شیئر کررہا ہوں؛ جس میں انہوں نے مسودہ آئین کو منظور کرنے کی تحریک پیش کی تھی، جسے مسودہ کمیٹی نے طے کیا تھا‘‘۔
Addressing the programme to mark Constitution Day in Central Hall. https://t.co/xmMbNn6zPV
— Narendra Modi (@narendramodi) November 26, 2021
انہوں نے ہندی میں بھی ٹویٹ کیا کہ ’’کوئی بھی آئین چاہے کتنا ہی خوبصورت، منظم اور مضبوط کیوں نہ ہو اگر اسے ملک کے سچے، نڈر اور بے لوث خادموں نے نہیں چلایا تو آئین سے کچھ نہیں ہو سکتا۔ ڈاکٹر راجندر پرساد کا یہ جذبہ آج بھی ایک رہنما کی طرح کارکرد ہے‘‘۔
November 26 – #ConstitutionDay, also known as #SamvidhanDiwas is observed every year to commemorate the adoption of the Constitution of India
This #ConstitutionDay, read the Preamble to the Constitution to celebrate #AzadiKaAmritMahotsav
🗓️November 26
🕚11 AM pic.twitter.com/zF6yRlsk83
— PIB India (@PIB_India) November 25, 2021
یوم آئین ہر سال 26 نومبر کو منایا جاتا ہے، کیونکہ اسی دان سنہ 1949 میں دستور ساز اسمبلی کے ذریعہ ہندوستانی آئین کو اپنایا گیا تھا۔ اس کے بعد 26 جنوری 1950 کو دستور کا نفاذ عمل میں آیا تھا۔ واضح رہے کہ پہلی بار یوم آئین سنہ 2015 میں منایا گیا تھا، تاکہ ہندوستان کے پہلے وزیر قانون ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔
Commemorating the adoption of our Constitution by the Constituent Assembly on November 26, 1949 (it was formally brought into force two months later, on Republic Day, January 26, 1950). #ConstitutionDay pic.twitter.com/EE9WC1aDsj
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) November 26, 2021
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) کے مطابق یوم دستور کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر صدر رام ناتھ کووند (Ram Nath Kovind) پارلیمنٹ میں ایک پروگرام کی صدارت کررہے ہیں اور پی ایم مودی نے اس تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم شام 5.30 بجے سپریم کورٹ کے زیر اہتمام دو روزہ یوم آئین کی تقریبات کا افتتاح بھی کریں گے اور معزز وکلا سے خطاب بھی کریں گے۔
Constitution must not be made a plaything of some fickle thought or some fickle fortune.
– Jawaharlal Nehru#ConstitutionDay pic.twitter.com/zPxIsVZjcS
— Congress (@INCIndia) November 26, 2021
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے منگل کو اعلان کیا کہ اس پروگرام میں نائب صدر وینکیا نائیڈو، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور دیگر کئی معززین بھی شرکت کریں گے۔ پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا کہ اس تقریب کا اہتمام لوک سبھا سکریٹریٹ اور اسپیکر کر رہے ہیں۔