ثانیہ مرزا، راجیو رام کی مکسڈ ڈبلس کی جوڑی AusOpen# کے کوارٹر فائنل میں داخل

Reading Time: < 1 minute

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور امریکی ساتھی کھلاڑی راجیو رام کی مکسڈ ڈبلس کی جوڑی آج آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئی۔ کورٹ نمبر 3 پرکھیلے گئے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ہند-امریکی جوڑی نے آسٹریلیا کے ایلین پیریز اور نیدرلینڈ کے مَیٹوے مڈل کوپا کو 7-6 (8-6)، 6-4 سے شکست دی۔

ایلین پیریز اور مَیٹوے مڈل کوپا کی وائلڈ کارڈ جوری نے تیسری سیڈ کی رابرٹ فرح۔ نکول میلی چرکی جوڑی کو پچھلے راونڈ میں ہرایا تھا۔ سابقہ گرانڈ سلام چئمپین ثانیہ اور راجیو کی جوڑی نے پہلے راونڈ کا میچ 3-6، (3)6-7 سے جیتا تھا۔ اس سے قبل ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی بالترتیب مرد وخواتین کی ڈبلس کی جوڑی افتتاحی راونڈ سے باہر ہوگئی تھی۔

ثانیہ اور راجیو کا اگلا مقابلہ آسٹریلیائی کی وائلڈ کارڈ جوڑی سمانتھا استوسُر – میتھیو ایبڈن اور جَیمی فورلیس – جیسن کبلر کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔ اس سے قبل مرزا اور راجیو نے پہلے راؤنڈ میں سربیا کی جوڑی الیگژینڈرا کرونِک اور نِکولا کاسِک کو شکست دی تھی۔