ممبئی کی فلک بوس کملہ بلڈنگ میں آتشزدگی، 6 ہلاک، 15 زخمی

Reading Time: 2 minutes

ممبئی کی گنجان آبادی والے علاقے تاردیو میں آج صبح بیس منزلہ کملا بلڈنگ کی 18 ویں منزل پر آگ لگنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی کستوربا اسپتال، بھاٹیہ اسپتال اور نائیر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آتشزدگی واقعہ سے عمارت میں مچی افراتفری کے نتیجے میں متعدد افراد کا دھویں سے دم گھٹنے سے بیمار ہوگئے ہیں۔

راحت کاری کام زور وشور سے جاری ہے۔کملا نامی عمارت مشہور بھاٹیہ اسپتال سے متصل ہے۔ فائربریگیٹڈ کے مطابق عمارت کی 18 ویں منزل پر لگی ہے۔متعدد افراد کو بہ حفاظت عمارت سے باہر نکالا جاچکا ہے۔ فائر محکمہ نے اسے لیول۔3 کی آگ قراردیا ہے۔ بی جے پی کی لیڈر پریتی گاندھی نے ٹوئیٹر پرآتشزدگی کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح بہانے بنائے جائیں گے اور زندگی یوں ہی چلتی رہے گی۔

دوسری جانب ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے بتایا کہ عمارت سے نکالے گئے 6 بزرگ افراد کو آکسیجن کی ضرورت ہے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم دھویں کے بادل ابھی بھی برقرار ہیں۔

فائربریگیڈ اسٹیشن کے قریبہ نانا چوک پر واقع ہونے سے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر انجن اور عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔آگ کے شعلے کئی کلومیٹر کے فاصلے سے نظر آرہے تھے اور عمارت سے ابھی بھی دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔آگ کو پوری طرح بجھانے کے لیے ایلیویٹر وین کو بائیکلہ سے طلب کرلیا گیا ہے کیونکہ عمارت میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

ڈی جے دادا جی روڈ ایک مصروف ترین شاہراہ ہے جو حاجی علی درگاہ تا چوپاٹی ۔اوپیرا ہاوس کی سڑکوں کو جوڑتی ہے ۔ اسل لئے اس سڑک پر احتیاطی طور پر گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔