حیدرآباد پولیس کا جاب میلہ، تین ہزار سے زائد آسامیوں پر ہوسکتی ہیں بھرتیاں

Reading Time: 2 minutes

حیدرآباد پولیس کی جانب سے جاب کنیکٹ پروجیکٹ کے تحت زونل سطح کی ڈرائیو ’’میگا جاب میلہ‘‘ (Mega Job Mela) کا انعقاد 27 نومبر 2021 بروز ہفتہ او ایس فنکشن ہال، چندرن گٹہ، حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں تین ہزار سے زائد خالی آسامیوں کی بھرتی کی جانے کی امید ہے۔ حیدرآباد پولیس نے بہتر روزگار کے خواہش مندوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

حیدرآباد سٹی کمشنر آف پولیس انجنی کمار (Anjani Kumar) نے کہا کہ حیدرآباد پولیس نے سابق میں بھی خواتین کے لیے ایک جاب میلہ کا انعقاد کیا تھا۔ جس میں تقریباً 400 سے زائد خواتین نے شرکت کی اور بیشتر خواتین کو ملازمتیں فراہم کی گئی۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر آف پولیس نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (K. Chandrashekar Rao) نے اس بات کو یقینی بنایا کہ خواتین کی حفاظت اور سلامتی کو اولین ترجیح حاصل ہو۔

انجنی کمار نے کہا کہ ’’نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ خواتین کی حفاظت اور سلامتی کو نہ صرف شہر بلکہ پوری ریاست میں اولین ترجیح ملے۔ شی ٹیموں اور بھروسہ مرکز کی پہل کے ساتھ ہم نے دکھایا ہے کہ حیدرآباد اور تلنگانہ ملک میں سب

سابق میں بھی جاب میلہ کا انعقاد کیا گیا تھا (تصویر ٹوئٹر: @hydcitypolice)
سابق میں بھی جاب میلہ کا انعقاد کیا گیا تھا (تصویر ٹوئٹر: @hydcitypolice)

سے محفوظ جگہ ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’انڈیا پولیس فاؤنڈیشن (India police foundation) کے ذریعہ حال ہی میں کئے گئے سروے میں زیادہ تر پیرامیٹرز میں حیدرآباد اور تلنگانہ ریاست پہلے نمبر پر ہیں۔ کچھ پیرامیٹرز میں وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جب ہم اتنے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہیں تو ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے‘‘۔