نائب صدر جمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو کو ہوا کورونا پازیٹیو

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو (Venkaiah Naidu) کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آیا ہے۔ اسی دوران نائب صدر جمہوریہ سکریٹریٹ کی طرف سے ایک ٹویٹ میں نائیڈو نے ان کے رابطہ میں آنے والے ہر فرد سے کہا ہے کہ وہ خود کو الگ تھلگ رکھیں اور ٹیسٹ کرائیں۔

نائب صدر بھی ایک ہفتے تک خود کو الگ تھلگ رکھیں گے۔ نائب صدر سیکرٹریٹ نے آج ٹویٹ کیا کہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو جو حیدرآباد میں ہیں، ان کا آج کووِڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے ایک ہفتے کے لیے خود کو الگ تھلگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کو مشورہ دیا ہے جو ان کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں، وہ بھی خود کو الگ تھلگ کریں اور علاج کرایں اور ٹسٹ بھی کرائیں۔

واضح رہے کہ انڈیا کے یومیہ کورونا کیسوں میں آج معمولی بہتری آئی ہے کیونکہ ملک میں 3.33 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جو کہ کل تعداد کے مقابلے میں معمولی طور پر کم ہے۔ 3.92 کروڑ کیسز کے ساتھ انڈیا، امریکہ کے بعد دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔


فعال کیسز کل انفیکشنز کا 5.57 فیصد ہیں، جبکہ قومی کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے کی شرح کم ہو کر 93.18 فیصد ہو گئی ہے۔ یومیہ مثبتیت کی شرح 17.22 فیصد سے 17.78 فیصد تک تھوڑا سا اوپر ہے جب کہ ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 16.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔