فضائی معیارانڈیکس ( AQI ) کیا ہے؟ جانئے صاف اور خراب ہوا میں فرق۔

Reading Time: 2 minutes

فضائی معیارانڈیکس ( AQI ) کیا ہے اور یہ کیوں اہم ہے؟

فضا کا معیارکی پیمائش ائیر کوالٹی انڈیکس ( AQI ) سے کی جاتی ہے۔ اے کیو آئی تھرما میٹر کی طرح کام کرتا ہے اور اس کا پیمانہ 0 سے 500 تک ہوتا ہے۔ اے کیو آئی سے ہمیں فضا میں آلودگی کی شرح کا پتہ چلتا ہے۔ ائیر کوالٹی کی پیمائش سے ہم پتہ لگاتے ہیں کہ فضا کتنی صاف یا آلودہ ہے۔ ائیر کوالٹی کی مانیٹرنگ کرنا بہت ضروری ہیکہ کیوں کہ آلودہ فضا سے ہماری اور ہمارے ماحول کی صحت بگڑ سکتی ہے

مرکزی حکومت نے سوچھ بھارت مشن کے تحت 2014میں قومی ائیر کوالٹی انڈیکس لانچ کیا تھا۔ پریس بیوروآف انڈیا کے مطابق، وزارت ماحولیات، جنگلات وموسمیاتی تبدیلی نے عام آدمی کو اپنے اطراف واکناف کے ماحول کے فضائی معیار کو سمجھنے کیلئے اے کیو آئی کو ایک نمبر۔ ایک رنگ ۔ ایک تشریح کے طور پر پیش کررہی ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے کتنے زمرے ہیں؟

ائیر کوالٹی انڈیکس کے جملہ 6 زمرے ہیں۔ انسانوں کیلئے ائیر کوالٹی انڈیکس اگر50 کے اندرہو تو سمجھ لیجئے کہ فضائی معیار بہتر ہے۔ جیسا جیسا یہ انڈیکس بڑھتا جائیگا، انسانی صحت کیلئے خطرہ بڑھتا جائیگا۔

  • بہتر         0 سے 50 
  • معتدل   51 سے 100
  • معمولی طور پر آلودہ      101 سے 200
  • خراب   201 سے 300
  • بہت خراب         301 سے 400
  • انتہائی خراب         401 سے 500

فضا میں کیاہے؟

ہمارے ماحول میں موجود فضا زیادہ تر دو گیسوں کا مرکب ہے جو زمین پر زندگی کی بقا کیلئے ضروری ہے : نائیٹروجن اور آکسیجن۔ اسکے علاوہ فضا میں چھوٹی چھوٹی مقدار میں دیگر گیسس اورذرّات بھی پائے جاتے ہیں۔

زمینی سطح کا اوزون ( O₃ )
کاربن مونو آکسائیڈ ( CO )
سلفر ڈائی آکسائیڈ ( SO₂ )
نائیٹروجن آکسائیڈ ( NO₂ )
فضا میں پائے جانے والے ذرات یا ائیروسول

ائیر کوالٹی انڈیکس کا پتہ لگانے کیلئے فضائی آلودگی کیلئے آٹھ عناصر کی پیمائش کی جاتی ہے۔ ہر مقام پران آٹھ عناصر کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ کم از کم تین ایسے عناصر کا ڈاٹا دستیاب ہونا چاہئے جن میں سے ایک عنصرPM10 یا PM2.5 ہونا چاہئے۔ مرکزی پولیوشن کنٹرول بورڈ( CPCB ) کے مطابق، کسی ایک آلودگی کے عنصر کی اوسط کانسنٹریشن قدر کا 24گھنٹوں تک مشاہدہ کرکے اے کیوآئی کا حساب لگایا جاتاہے۔ جبکہ، کاربن مونو آکسائیڈ اورزمینی سطح کے اوزون کیلئے صرف 8 گھنٹوں کا مشاہدہ کافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں