پدم ایوارڈس : تین شہری اعزازی ایوارڈس کے درمیان کیا فرق ہے؟

Reading Time: 2 minutes

ریاستی حکومتیں، مرکزی زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ، مرکزی وزارتیں اور محکمے وغیرہ پدم ایوارڈس کیلئے ناموں کی سفارش دیتے ہیں۔ ہر سال پدم ایوارڈس کمیٹی تمام نازمدگیوں پر غوروخوض اور وزیر داخلہ، وزیر اعظم اور صدرجمہوریہ کی منظوری کے بعد یوم جمہوریہ سے قبل، انعام دئے جانے والے افراد کے ناموں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

مندرجہ ذیل شعبوں میں نمایاں کام کرنے پر پدم ایوارڈس دئے جاتے ہیں۔

فنون ( موسیقی، پینٹنگ، سنگ تراشی، فوٹوگرافی، سنیما، تھیٹر وغیرہ )
سماجی کام ( خیراتی خدمات، کمیونٹی پراجیکٹ وغیرہ )
پبلک افئیرس ( قانون، پبلک لائیف، سیاست وغیرہ )
سائنس اینڈ انجنیئرنگ ( خلائی انجنیئرنگ، نیوکلئیر سائنس، انفارمیشن ٹکنالوجی، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ وغیرہ )
تجارت و صنعت ( بنک کاری، معاشی سرگرمیاں، منیجمنٹ وغیرہ )
سیول سروس، میڈیسین، ادب، اور اسپورٹس


تین پدم ایوارڈس کے درمیان کیا فرق ہے؟

پدم وبھوشن :

پدم وبھوشن دوسرا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے جو سرکاری ملازمین سمیت کسی بھی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر دیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ سب سے اعلیٰ ترین اعزاز بھارت رتن ایوارڈ ہے۔ اس ایوارڈ کا پرانا نام ‘ پہلا زمرہ ‘ تھا۔

پدم بھوشن :

پدم بھوشن تیسرا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے۔ یہ ایوارڈ کسی بھی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کا پرانا نام ‘ دوسرا زمرہ ‘ تھا۔

پدم شری :

پدم شری چوتھا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے جو سرکاری ملازمین سمیت کسی بھی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کا پرانا نام ‘ تیسرہ زمرہ ‘ تھا

راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں صدرجمہوریہ ہند پدم ایوارڈس پیش کرتے ہیں۔ پدم ایوارڈس یافتگان کو صدرجمہوریہ کی دستخط کردہ سند کے ساتھ ساتھ ایک میڈالئین بھی دیا جاتا ہے، اسکے علاوہ، میڈالئین کا ایک سکّہ نما میڈل دیا جاتا ہے جو سرکاری پروگراموں میں پہنا جاسکتا ہے. شہری ایوارڈس کے انعام یافتگان اپنے نام کے ساتھ ایوارڈ کا ٹائٹل استعمال نہیں کرسکتے کیوں کہ یہ کوئی خطاب نہیں ہے۔