Viral Video: ہاتھی کے بچے اور بزرگ ہاتھی کے درمیان دیکھنے لائق جذباتی منظر! ویڈیو ہواوائرل

Reading Time: 2 minutes

اپنے دن کو شروع کرنے کا اس سے بہتر طریقہ اور کیا ہوسکتا ہے کہ ہاتھیوں پر مشتمل نہایت ہی خوشگوار اور جذباتی ویڈیو دیکھیں اور اس سے محظوظ ہوسکیں۔ جس سے آپ کے اندر ایک خوش گوار اور بہتر احساس پیدا ہوسکے گا۔ کیونکہ ہاتھی قدرت کا ایک غیر معمولی اور زبردست مخلوق ہے اور ہاتھی کو دیکھنے سے خالق کی بہترین اور طاقت ور تخلیق کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اسی پس منظر کے تحت ہاتھوں کو دیکھیں تو اس کو بنانے والے خالق کی بھی طاقت کا اندازہ ہوجاتا ہے کہ جب ہاتھی اتنا طاقتور ہے، تو اس کو پیدا کرنے والا خالق کتنا طاقتور ہوگا؟ ہاتھی سے متعلق ایک وائرل ویڈیو آپ کو خوش کرسکتا ہے، تو اسی ضمن میں ایک ویڈیو پیش ہے جو آپ کی مسکراہٹ کا سبب بنے گا اور جس سے خوشی حاصل ہوگی۔ ہاتھیوں پر مشتمل یہ کلپ ضرور دیکھیں:

شیلڈرک وائلڈ لائف ٹرسٹ (Sheldrick Wildlife Trust ) نے انسٹاگرام پر زبردست ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ ہاتھی کا معصوم بچہ جنگل میں صبح سویرے آرام کررہا ہے۔ اس کے اطراف بڑی عمر کی ہاتھی آکر بڑے ہی پیار و محبت سے اسے بیدار کررہی ہے اور بچہ نیند سے جاگ کر اس کے قدموں کے درمیان سے ہی آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

شیلڈرک وائلڈ لائف ٹرسٹ نے ایک وضاحتی کیپشن بھی پوسٹ کیا جو صورتحال کے بارے میں مزید وضاحت کرتا ہے۔ ہاتھی کے بچے کو دیکھیے! بڑی ہاتھی حفاظتی طور پر کم عمر ہاتھی کی نگرانی کررہا ہے، جن کا آپس میں کچھ رشتہ بھی نہیں ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہر عمر کے ہاتھی کس قدر ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں اور سوچ سمجھ کر ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ یہ بڑا ہی خوش گوار لمحہ ہے۔

بزرگ ہاتھی ایک کم عمر ہاتھی کو بڑے ہی آرام سے نیند سے بیدار کرتے ہوئے۔ (تصویر انسٹاگرام: sheldricktrust)
بزرگ ہاتھی ایک کم عمر ہاتھی کو بڑے ہی آرام سے نیند سے بیدار کرتے ہوئے۔ (تصویر انسٹاگرام: sheldricktrust)

واضح رہے کہ شیلڈرک وائلڈ لائف ٹرسٹ کینیا میں یتیم ہاتھیوں کی حفاظت کے لیے بہت ہی سرگرم ٹرسٹ ہے۔ وہ ہاتھی بچاؤ اور جنگلی حیات (Wildlife) کی بحالی کا پروگرام چلاتا ہے۔ اس کی بنیاد 1977 میں ڈیم ڈیفنی شیلڈرک نے اپنے مرحوم شوہر ڈیوڈ شیلڈرک کے اعزاز میں رکھی تھی۔ سنہ 2001 سے اسے ان کی بیٹی انجیلا شیلڈرک چلا رہی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو دن پہلے شیئر ہونے کے بعد سے اس پوسٹ کو 56,808  سے زیادہ لائکس اور ویورس مل چکے ہیں۔ جس پر دنیا بھر کے صارفین نے اپنی اپنی آرا کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے تبصرے کیا ہے کہ ’’جانوروں کے لیے آپ جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کے لیے آپ کا شکریہ! ہاتھی بہت طاقتور ہوتے ہیں۔ مجھے ان سے محبت ہے. انسان ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں‘‘۔ وہیں ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’’واہ! کیا خوبصورت وجہیہ جانور ہے! کیا حیرت انگیز ہے!‘‘۔

اس ویڈیو کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں