عمان کے قومی دن پر گوگل سرچ پر خصوصی ڈوڈل

Reading Time: 2 minutes

ہر سال 18 نومبر کو عمان کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ گوگل نے اپنے سرچ انجن کے ہوم پیج پر عمان کے قومی دن کے اعزاز میں خصوصی ڈوڈل دکھایا ہے۔ جنوب مشرقی ساحل پر واقع عرب جزیرہ نما ملک عمان کے شہری ہر سال 18 نومبر کو اپنا قومی دن مناتے ہیں اور یہ تقریبات دو دن تک چلتی ہیں۔ 18 نومبر 1650 کو غیرملکی طاقتوں کو عمان کی تجارتی بندرگاہوں کے ساحلوں سے بھگادیا گیا تھا کیوں کہ پرتگالی طاقتیں بھارت سے جڑے تجارتی سمندری راستوں کی مدد کیلئے عمان کی تجارتی بندرگاہوں کا استحصال کررہے تھے۔

پرتگالیوں نے 1500 کی ابتدائی دہائیوں میں ملک کی سرزمین پر قدم رکھا اور بھارت سے جڑے اپنے تجارتی سمندری راستوں کے تحفظ کیلئے موجودہ دارالحکومت مسقط کو مضبوط بندرگاہ کے طور پر استعمال کیا۔ عمان میں پرتگالی حکمرانوں کے استحصال سے ناخوش ال یعریبی قبیلے نے پرتگالیوں کی مخالفت میں برطانیہ کی ایسٹ انڈیا کمپنی سے ایک معاہدہ کیا اور انہیں عمان کی بندرگاہوں کے استعمال کی اجازت دی۔ 18 نومبر 1650 کو امام سلطان بن سیف نے کی قیادت میں پرتگالی حکمرانوں کے خلاف جنگ کی گئی اورپرتگالیوں کو عمان اوراسکی بندرگاہیں سے نکال دیا گیا۔


عمان ایک قدیم آزاد ملک ہے۔ عمان کے قومی دن کی تقریبات میں خلیجی خطے کے کئی روایتی رسوم شامل ہیں۔ اس دن اونٹوں کی دوڑ کرائی جاتی ہے جس میں ملک بھر سے شائقین حصہ لیتے ہیں۔ اونٹ کی دوڑ عمانی وراثت کی صدیوں پرانی روایت ہے۔ اس دن گھروں اور سرکاری عمارتوں کو سبز، سفید اور لال قومی رنگوں سے سجایا جاتا ہے۔ گوگل کے ڈوڈل پربنے عمان کے پرچم میں ان رنگوں کو ابھارا گیا ہے۔

قومی دن کے موقع پر پریڈ، آتش بازی، اونٹوں کی دوڑ، گھڑ سواری شو منعقد کے جاتے ہیں اورہر پانچ سال میں ایک مرتبہ قوجی مشق کی نمائش ہوتی ہے۔