جاپان میں اگلے سال کواڈ سربراہی اجلاس کے انعقاد کا اعلان، تائیوان توجہ کا مرکز

Reading Time: 2 minutes

وائٹ ہاؤس کے انڈو پیسیفک کوآرڈینیٹر کرٹ کیمبل (Kurt Campbell ) نے اطلاع دی ہے کہ جاپان نے اگلے سال کواڈ سربراہی اجلاس (Quad summit) کی میزبانی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ اجلاس عالمی رہنماؤوں کے گروپ کی دوسری ذاتی ملاقات ہوگی۔ جس میں چار ممالک امریکہ، انڈیا، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہے۔ اس گروپ کو تکنیکی طور پر کواڈریلیٹرل سیکیورٹی ڈائیلاگ (Quadrilateral Security Dialogue) کہا جاتا ہے۔

کواڈ چار ممالک کا ایک بلاک ہے جو ہند بحرالکاہل اور اور آس پاس چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف تحفظ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ جس کے تحت چاروں ممالک اپنی رضامندی سے کئی امور پر فیصلہ لے سکتے ہیں اور خطہ کے ضمن میں اپنی آرا کا بھی اظہار کرتے ہیں۔ تاکہ یہاں کے مسائل کو باہمی گفتگو کے ذریعہ حل کیا جائے۔

کونسے موضوعات زیر بحث آئیں گے؟

واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (US Institute of Peace) کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیمبل نے تفصیل سے یہ نہیں بتایا کہ 2022 میں جاپان کی طرف سے منعقد کی جانے والی کواڈ میٹنگ میں کونسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ لیکن انھوں نے اس کا اشارہ دیا ہے کہ اس موقع پر تائیوان سے متعلق گفتگو ہوگی اور اس پر چاروں ممالک اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔

کیمپبل نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کواڈ کا ایک اہم اور قابل ذکر رکن ہے اور واشنگٹن، نئی دہلی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ میں ہندوستان کے ساتھ مستقبل کے بارے میں بہت پر امید ہوں۔ میرے خیال میں ہم سب تسلیم کرتے ہیں کہ کواڈ میں اہم رکن ہندوستان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان 21 ویں صدی میں عالمی سطح پر ایک کلیدی کردار ادا کرے گا اور ویتنام اور چند دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ان اہم ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہوگا، جو ایشیا کے مستقبل کو متعین کریں گے۔

چین کے بارے میں بات کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے عہدے دار نے کہا کہ کواڈ شراکت داروں کے ساتھ ریاستہائے متحدہ کا توسیع شدہ منصوبے کی وجہ سے چین کی ناراضگی ظاہر ہورہی ہے اور چینی صدر شی جن پنگ (Xi Jinping) نے پیر کو ایک ورچوئل میٹنگ میں صدر جو بائیڈن (Joe Biden) پر واضح کیا کہ واشنگٹن کی نمائندگی کرنے والے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا کام جاری ہے۔

تائیوان کے ساتھ اقتصادی گفتگو کا منصوبہ:

کواڈ میٹنگ کے بارے میں اعلان محکمہ خارجہ نے کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ تائیوان کے ساتھ اقتصادی بات چیت کا ایک سیشن منعقد کرے گا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ امریکی انڈر سکریٹری برائے اقتصادی ترقی، توانائی اور ماحولیات، جوز فرنانڈیز پیر کو دوسرے یو ایس-تائیوان اقتصادی خوشحالی پارٹنرشپ ڈائیلاگ کی قیادت کریں گے۔

اگر کواڈ سربراہی اجلاس منعقد ہوتا ہے، تو اکتوبر میں عہدہ سنبھالنے والے وزیر اعظم فومیو کشیدا (Fumio Kishida) کے لیے یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ اس طرح کے اجتماع میں شرکت کریں گے اور جو بائیڈن کو امریکی صدر کے طور پر جاپان کا پہلا دورہ کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلی انفرادی کواڈ سربراہی کانفرنس اس سال ستمبر میں واشنگٹن میں ہوئی تھی، جہاں چاروں ممالک کے رہنماؤں نے آزاد اور ہند-بحرالکاہل کا عزم کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں