سعودی عرب (Saudi Arabia) نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے لیے عمرہ کی اجازت صرف 18 سے 50 سال تک کے افراد تک محدود ہوگی۔ جس میں بچے اور بزرگ لوگ شامل نہیں ہے۔ وزارت حج و عمرہ (Ministry of Hajj and Umrah) نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ حجاج کرام کو سعودی عرب میں تسلیم شدہ ویکسین کے ساتھ مکمل طور پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں۔ جس کے بغیر عمرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی وزارت خارجہ (Saudi Foreign Ministry) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے الیکٹرانک انٹری ویزا حاصل کرنے کے لیے زائرین کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق اس سال اگست میں سعودی عرب کی وزارت صحت (Ministry of Health) نے سائنو ویک اور سائنو فارم (SinoVac and Sinopharm) کو منظور شدہ کورونا ویکسین کی فہرست میں شامل کیا۔ اس سے قبل آسٹرزینیکا (AstraZeneca)، فائز بائیو این ٹیک (Pfizer-BioNTech)، جانسن اینڈ جانسن (Johnson & Johnson) اور موڈیرنہ (Moderna) ویکسین ہی سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین تھیں۔
وزارت نے حال ہی میں ایک سروس شروع کی ہے جو بیرون ملک مقیم عمرہ زائرین کے لیے آسانیاں فراہم کرے گی۔ جو کہ حرمین شریفین میں عبادات کی ادائیگی کے لیے اجازت نامے حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔ دریں اثنا ملکی حاجیوں اور عبادت گزاروں کو بھی اسی طرح کے اجازت نامے حاصل کرنا ہوں گے اور حرمین شریفین میں بچوں کو لے جانے سے گریز کرنا ہوگا اور بزرگوں کو بھی یہاں آنے سے احتیاط برتنے کے لیے کہا گیا ہے۔
Learn more about the Hajj Smart Card which is linked to an application that can ease pilgrims’ journey during Hajj.#Hajj2021
To download the application:
For Android:https://t.co/JhYfdqKJDXFor iOS:https://t.co/MpBcp0H8N2 pic.twitter.com/BXGTBg75fV
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) July 16, 2021
واضح رہے کہ پچھلے مہینے سعودی عرب میں کووڈ۔19 کے خلاف پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد دنیا بھر میں عمرہ عازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور حرمین شریفین میں نماز اور اور دیگر عبادات کے دوران کورونا پروٹوکال کے خاتمہ کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ اب نئے اعلان میں کورونا سے احتیاط کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
پابندیوں میں نرمی کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کو سماجی دوری برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔ دونوں مساجد کو بھی زائرین کے لیے اپنی پوری استطاعت کے ساتھ کھول دیا گیا تھا۔ تاہم دونوں مساجد کے اندر ماسک اب بھی لازمی ہیں۔
Dear Guests of Allah
Please take the second dose of #covid19 vaccine at least 48 hours before your permit starts to avoid cancellation. pic.twitter.com/ItRqqtQ8M0— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) October 11, 2021
بیرون ملک مقیم عازمین وزارت کی طرف سے شروع کی گئی Eatmarna اور Tawakkalna ایپس کا استعمال کرتے ہوئے دونوں مساجد کے اپنے دورے بک کر سکتے ہیں۔