iPhone Face ID feature:کیا ہے Apple کے پرائیویسی چشمے؟

Reading Time: 2 minutes

کیا ہے ایپل کا نیا patent ؟

ایپل کمپنی نے امریکہ کی پیٹنٹ اور ٹریڈمارک آفیس (USPOTO ) میں ‘پرائیویسی آئی وئیر’ کا پیٹنٹ رجسٹر کروایا ہے جو دوسروں کو آپ کے فون اسکرین میں جھانکنے سے روکتا ہے۔

Patently Apple کی رپورٹ کے مطابق، ‘پرائیویسی آئی وئیر’ ایک ایسا نظام ہے کو ایک الیکٹرانی ڈیوائیس پر ( vision corrected graphical output ) اور معیاری گرافیکل آوٹ پٹ ظاہر کرتا ہے۔ Apple کے پرائیویسی چشمہ پہلے صارف کو رجسٹر کرتا ہے اور پھر اس شخص کی بصارت کی کمی کیلئے در کار اصلاحی طریقوں کا تعین کرتا ہے۔ اور، پھر صارف کی بصارت کی کمی کواپنے میکانزم کا حصہ بنالیتا ہے۔

اس طرح آئی فون یوزر کو الگ سے اپنی عینک لگانے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ اس پیٹنٹ میں ایپل کی ٹکنالوجی کے ایک اور پہلوکا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ کے پرائیویسی چشمہ کی ٹکنالوجی کی وجہ سے آئی فون یوزراپنے فون کا ڈسپلے دھندلا کرسکتا ہے تاکہ بغیر خصوصی چشمہ کے فون اسکرین میں جھانکنے والوں کوسب کچھ دھندلا نظر آئے۔

ایپل کمپنی پرائیویسی گلاسس کے علاوہ Face ID کی ٹکنالوجی پر بھی کام کررہی ہے۔ پیٹنٹ کے مطابق، یوزر کے چہرے کے بالوں کی بناوٹ، ڈاڑھی، چشمہ ، بغیر چشمہ، سن گلاسس وغیرہ کے استعمال کے باوجود یوزر کے چہرے کی ہئیت کی شناخت کرسکے گا۔

اسکے علاوہ، اس ںظام میں یوزر کے چہرے کی تبدیلی کو علٰحیده بائیومیٹرک شناخت کے طور پر اسٹور کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ ایک پیٹنٹ درج کروانا اور اس ٹکنالوجی کا قابل استعمال بنانا دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ لیکن یہ بھی ہیکہ اس جدید ٹکنالوجی کا مخلوط ریالٹی ہیڈ سیٹ میں بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔